بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف


شہرام رضا بختیاری
صدر اور سی ای او

جناب شہرام رضا 14 دسمبر 2021 سے سلک بینک کے صدر اور سی ای او کے عہدے پر فائز ہیں۔ ان کے پاس پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں معروف اداروں کی سیلز اور بزنس کے انتظام کا 29 سال پر محیط وسیع اور متنوع تجربہ ہے۔ اس کا بینکنگ کا تجربہ کنزیومر سے لے کر ایس ایم ای تک ہے جس میں غیر محفوظ اور محفوظ کاروبار شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1987 میں "دی نیشن" (روزنامہ اخبار) سے کیا اور 1991 میں ٹی سی ایس میں شمولیت اختیار کی۔ ٹی سی ایس میں ان کا کامیاب کیریئر رہا جہاں انہوں نے کنٹری منیجر سیلز کا عہدہ حاصل کیا، 500 سے زائد افراد کی سیلز فورس اور 200 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا انتظام کیا۔ تین بزنس ڈویژنز کے بزنس ہیڈ ہونے کے علاوہ۔ وہ 1997-99 میں متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کو ترتیب دینے میں بھی شامل تھا۔

انہوں نے 2001 میں یونین بینک میں شمولیت اختیار کی اور نیشنل سیلز مینیجر کے طور پر کامیابی کے ساتھ امریکن ایکسپریس کارڈ کا آغاز کیا اور بعد میں ایمیکس چارج اور کریڈٹ کارڈز کے لیے بزنس مینیجر بن گئے۔ 2004 میں، وہ ایس ایم ای ڈویژن میں بطور بزنس مینیجر برائے رننگ فنانس پروڈکٹ چلے گئے جہاں انہوں نے 14 بلین روپے کا پورٹ فولیو سنبھالا۔ 2006 میں، یونین کو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے حاصل کیا اور وہ اپریل 2008 تک ایس ایم ای میں بزنس ہیڈ کے طور پر وہاں رہے۔

مسٹر شہرام نے مئی 2008 میں سلک بینک میں بطور سربراہ کنزیومر بینکنگ بزنس جوائن کیا تھا اور ستمبر 2016 میں انہیں گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ وہ اپنا موجودہ عہدہ سنبھالنے سے قبل اپریل 2018 سے ڈائریکٹر ریٹیل اینڈ کنزیومر بینکنگ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

مسٹر بختیاری نے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

جناب خالد عزیز مرزا ۔ ڈائریکٹر

اگست 2014میں جناب خالد عزیز مرزا بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر منتخب ہوئے اور اگست 2017 میں بینک کے شیئر ہولڈرز کی جانب سے دوبارہ منتخب ہوئے ۔ وہ بورڈ کی ایچ آر کمیٹی کے چیئر مین بھی ہیں ۔ جنا ب خالد عزیز مرزا نے یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور ، پاکستان سے ماسٹرز آف کامرس (M.Com) کی ڈگری حاصل کی اور تقریباً 53سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جنا ب خالد عزیز مرزا انویسٹمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور کریڈٹ اینڈ فنانس کارپوریشن ۔ لندن میں 13 سالوں تک کئی عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ بعد ازاں ، تقریباً دو صدیوں تک وہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (ورلڈ بینک گروپ کا ممبر ) میں رہے اس کے علاوہ ، انھوں نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں بحیثیت فاؤنڈنگ چیئر مین(تین سال) ، فنانشل سیکٹر ڈیویلپمنٹ، ایسٹ ایشیاء اینڈ پیسیفک ریجن ،ورلڈ بینک ،واشنگٹن ڈی سی ، یو ایس اے (تقریباً چار سال) میں بحیثیت سیکٹر منیجر ، مونوپلی کنٹرول اتھارٹی GoP میں بحیثیت چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو (ایک سال) ، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستا ن میں بحیثیت فاؤنڈنگ چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو (تین سال) اور کمپیٹیشن اپلیٹ ٹرائیبونل میں بحیثیت ممبر (تقریباً آٹھ ماہ) بھی اپنے فرائض سرا نجام دیئے ۔ جنا ب خالد عزیز مرزا نے 2010 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز جوائن کیا اور اب وہا ں پروفیسر آف پریکٹس ہیں ۔ جناب خالد عزیز مرزا، اورکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ اور اول مضاربہ کے خود مختار ڈائریکٹر اور چیئر مین بھی ہیں ۔وہ میڈ گلف انشورنس بحرین اور مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے بورڈز کے خودمختار ڈائریکٹر بھی ہیں ۔

اُن کے ریگولر کنسلٹینسی اسائنمنٹس میں سب سے اہم فنانس کنسلٹنٹ ، واپڈا، ایڈوائزر ، انویسٹمنٹ کلائمیٹ ریفورمس یونٹ ، گورنمنٹ آف پنجاب اور ایولیوئٹر ، انویسٹمنٹ ایویلیوشن یونٹ ، ورلڈ بینک گروپ ہیں ۔

جناب راشد اختر چغتائی

جناب راشد اختر چغتائی، اگست 2017 میں بینک کے بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر منتخب ہوئے ۔وہ بورڈ کی ایچ آر کمیٹی کے ممبر بھی ہیں جناب راشد اختر چغتائی ایک ماہر معاشیات /بینکر ہیں اور 44 سال سے زائد عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔وہ بینکنگ انڈسٹری اور دیگر کمپنیوں میں کئی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بحیثیت ڈپٹی گورنر ، اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے چیئر مین ، زیڈ ٹی بی ایل اور ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او ،نیشنل کمو ڈیٹی ایکسچینج کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات بھی پیش کر چکے ہیں ۔

جناب چغتائی نے پشاور یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں سے دیگر پیشہ ورانہ سند رکھتے ہیں ۔ وہ کئی بین الاقوامی کانفرنسز ، کورسز ، سیمنارز اور اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں ۔

جناب طارق اقبال خان صاحب ۔ ڈائریکٹر

دسمبر ،2010 میں جناب طارق اقبال خان بینک کے بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر منتخب ہوئے اور اگست 2011 اور اگست 2014 اور اگست 2017 میں بھی بینک کے شیئر ہولڈرز کی جانب سے بطور ڈائریکٹر دوبارہ منتخب ہوئے ، تب سے اس عہدے پر فائز ہیں ۔ وہ بورڈ کی آڈٹ کمیٹی اور رسک کمیٹی کے ممبر بھی ہیں ۔جناب طارق اقبال خان ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ کے سابق چیئر مین ہیں ۔ وہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں بھی کئی عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔جنا ب طارق اقبال خان بطور چیئر مین ، پاکستا ن بینکس ایسوسی ایشن بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں ۔پیشے کے لحاظ سے وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور 39سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ کئی دیگر بینکوں اور کمپنیز کے بورڈ ز میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔اسوقت و ہ مندرجہ ذیل کمپنیز میں ڈائریکٹر شپ رکھتے ہیں ۔

نمبر شمار

ادارے کا نام در ج شدہ کمپنیز

عہدہ

01

انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ

ڈائریکٹر

02

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

ڈائریکٹر

03

پیکیجز لمیٹڈ

ڈائریکٹر

04

پاکستان آئل فیلڈز

ڈائریکٹر

غیر درج شدہ کمپنیز

01

ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ

ڈائریکٹر

غیر منافع بخش ادارے

01

اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل ٹرسٹ

ٹرسٹی

02

ہائی ایلٹی ٹیوڈ سسٹینی بلیٹی ٹرسٹ

ٹرسٹی

03

پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ انڈومنٹ فنڈ

ٹرسٹی

04

ہیومن ایلیمنٹ فاؤنڈیشن

ٹرسٹی

جناب زبیر نواز چٹھہ ۔ ڈائریکٹر

جناب زبیر نواز چٹھہ ابتداء ہی سے فیملی بزنس کے ساتھ منسلک رہے ہیں ۔وہ ایک بے مثال ٹریک ریکارڈ کے ساتھ زبردست پروفائل کے مالک ہیں اور اپنے پروفیشنل کریئر کے دوران کئی بڑے عہدوں پر فائز رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں اور کئی ممتاز کامیابیاں حاصل کیں ۔

تعلیمی ریکارڈ سے لے کر پروفیشنل کریئر تک ، جناب زبیر نواز چٹھہ اپنی امتیازی کارکردگی کے ساتھ نمایا ں رہے ہیں ۔ B.Aمکمل کرنے کے بعد انھوں نے لاء میں گریجویشن کیا اور 1992میں LLBکی ڈگری حاصل کی ۔ وہ LLMکی ڈگری بھی رکھتے ہیں ۔ تعلیمی دور میں انھوں نے معروف انسٹیٹیوشنز میں تعلیم حاصل کی جن میں یونیورسٹی آف پنجاب ، لاہور اور ہارورڈ لاء اسکول یو ایس اے شامل ہیں ۔

جناب زبیر نواز چٹھہ کا تعلق بزنس فیملی سے ہے اور پاکستان کی برانڈ "Gourmet" کے مالک ہیں ۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اپنے والد اور بھائی کے ساتھ فیملی بزنس میں حصہ لیا ۔اُس وقت Gourmet کی لاہور میں سوئٹس اور بیکرز کی ریٹیل شاپس اور 3 پروڈکشن یونٹس قائم تھے ۔انھوں نے Gourmet کے نام سے کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس متعارف کروایا ۔ سافٹ ڈرنک انڈسٹری میں پہلے سے موجود مشہور برانڈز کے ساتھ مقابلہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا ۔ یہ اُن کا تصور اور عزم تھا جس کی بدولت وہ اُس بیوریج انڈسٹری میں Gourmet کو بطور آلٹرنیٹ آپشن متعارف کروانے میں کامیاب ہوئے جس پر پہلے ملٹی نیشنلز کا راج تھا ۔

انھوں نے فوڈ سے متعلقہ اشیاء کا پورٹفولیو منظم کیا اور مارکیٹنگ اور انٹیگریشن اسٹریٹیجیز متعارف کرواکر اپنی فیملی برانڈ Gourmet کو فروغ دیا ۔وہ ڈیری اور کنفیکشنری یونٹس کے سیٹ اَپ میں مہارت رکھتے ہیں اور اُن کا ایک شوگر مِل بھی ہے ۔انھوں نے دیگر بزنس جیسے Gourmet Petroleum میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ "Conglomerate Diversification" کو بھی متعارف کروایا اور فروغ دیا ، اس کے علاوہ سلک بینک میں ایکوئٹی انویسٹمنٹ کے ذریعے بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جہا ں گروپ کے پاس بینک کا پیڈ اَپ کیپیٹل 12.5% تھا ۔ نیوز ٹی وی چینلز کا بھی حصول رہا ۔ان کا تصور اور مقصد "Gourmet" کو دنیا بھر میں بطور پاکستانی برانڈ متعارف کروانا تھا ۔اس وقت وہ یو کے اور یو اے ای میں بزنس کی توسیع کی پلاننگ کررہے ہیں ۔

جناب زبیر نے 1995میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس پاکستان جوائن کیا ۔پولیس سروس پاکستان کی تربیت مکمل کرنے کے بعد وہ کئی حساس عہدوں پر فائز رہے ۔ پبلک سیکٹر کے ان تمام عہد و ں کے لیے اعلیٰ سطح کی ایڈمنسٹر یٹو صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں ۔جناب زبیر نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان اسائنمنٹس میں پیش آنے والی مشکل صورت حال کو بڑی مہارت سے سلجھایا ۔ "Gourmet" کے نئے پروجیکٹس مکمل کرنے کے سلسلے میں وہ اپنی ملازمت کے دوران مختلف ادوار میں چھٹیوں پر رہے۔ انھوں نے گورنمنٹ سروس سے استعفا ء دے دیا جسے منظور کرلیا گیا اور یکم اگست ، 2016 سے مؤثر ہوا ۔